اشتہار

امریکا پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے، فضل الرحمان

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ہمیں کوئی بھی فیصلہ کرنے سے قبل عالمی ایجنڈے کو سامنے رکھنا چاہیے اور کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔

پارلیمنٹ کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملکی سلامتی کے لیے تمام اداروں کو ایک صفحے پر ہونا چاہئے اور کوئی بھی پالیسی مکمل ہم آہنگی کے ساتھ بنائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ امریکا پوری دنیا میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتا ہے اور اپنی متنازع پالیسی کے ذریعے پوری دنیا کو میدان جنگ بنانا چاہتا ہے ایسی صورت حال میں ہمیں بہت سوچ بچار کے بعد پالیسی مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔

- Advertisement -

مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اپنے گھر کو ٹھیک کرنا شاید مسلم لیگ (ن) کا اندرونی معاملہ ہے میری تو خواہش ہے کہ ملک کے اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے اور متحد ہو کر مسائل کے حل کی طرف جانا چاہیے۔

سربراہ جمیعت علمائے اسلام نے کہا کہ نیب میں پیش ہونے پر شریف خاندان کو تحفظات ہیں جن کا ازالہ ہونا چاہیے اور ہم سب کی خواہش ہے کہ ملک میں جمہوری نظام مضبوط اور مستحکم ہو۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں