ممبئی: بھارت کے وزیر اعظم کا نیا منصوبہ آشکار ہوگیا، اب نریندر مودی فلم کے پردے پر دکھائی دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق اپنے انتہا پسند اقدامات اور متنازع بیانات کے لیے معروف نریندر مودی کی کہانی جلد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
ایک چائے والے سے وزیر اعظم کے عہدے تک پہنچنے والے بی جے پی کے رہنما پر بنے والی فلم کا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔
فلم کا نام ’’پی ایم نریندر مودی‘‘ ہے۔ بھارتی وزیر اعظم کا کردار وویو اوبرائے ادا کر رہے ہیں۔
فلم کا فرسٹ لک پوسٹر 23 زبانوں میں جاری کیا گیا. پوسٹر کی رونمائی مہاراشٹر کے چیف منسٹر نے کی، فلم کے ہدایت کار امنگ کمار ہیں، جب کہ پروڈیوسر سوریش اوبرائے ہیں.
مزید پڑھیں: مودی سرکار انتخابات میں مسلمان مخالف جذبات کو ہوا دے گی، بی جے پی رہنما نے بھانڈا پھوڑ دیا
ناقدین کی جانب سے اس فلم کو الیکشن مہم کا حصہ قرار دیا جارہا ہے. تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ ملک میں مودی سرکار ہونے کے باعث فلم کو بڑے پیمانے پر ریلیز کیا جائے گا اور اسے حکومت کی مکمل سپورٹ ملے گی.
واضح رہے کہ گذشتہ دونوں انوپم کھیر کی فلم ’’دی ایکسڈنٹل پرائم منسٹر ‘‘کا ٹریلر ریلیز کیا گیا تھا، جس میں من موہن سنگھ کے زمانے میں کانگریس کی اندرونی سیاست کو منظر کیا گیا ہے.