تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

فلم سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کے مداحوں کیلئے بری خبر

لاس انجلس: ہالی ووڈ کی مقبول ترین فلم سیریز ‘فاسٹ اینڈ فیورس’ کو ختم کرنے کا اعلان کردیا گیا، فلم سازوں کی ٹیم نے خبر کی تصدیق کردی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کار ریسنگ ایکشن کرائم تھرلر ہالی ووڈ فلمی سیریز فاسٹ اینڈ فیورس کی 11 فلم آخری ثابت ہوگی اس کے بعد اس سیریز کا سلسلہ ختم کردیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق دو دہائیوں سے شائقین کے دلوں پر راج کرنے والی سیریز سے متعلق اس خبر نے مداحوں کو شدید دھچکا پہنچایا ہے۔ فاسٹ اینڈ فیورس‘ سیریز کی پہلی فلم 2001 میں ریلیز کی گئی تھی بعد ازاں یکے بعد دیگر سیریز آتی رہیں اور اب تک مجموعی طور پر 8 فلمیں ریلیز کی جاچکی ہیں۔

ایکشن کرائم ڈراما فلم فاسٹ اینڈ فیورس کی پہلی فلم 2001، دوسری 2003، تیسری 2006، چوتھی 2009، پانچویں 2011، چھٹی 2013، ساتویں 2015 اور آٹھویں 2017 میں ریلیز ہوئی۔

سیریز کی نویں فلم رواں سال مئی میں ریلیز کی جانی تھی مگر کرونا کے باعث اس کی نمائش 2021 تک ملتوی کردی گئی۔ تاہم اب 9 کے بعد 10ویں اور 11ویں فلمیں سیریز کی آخری ثابت ہوں گی۔

مذکورہ سیریز کی مختلف فلموں میں ہدایت کاری کے فرائض انجام دینے والے ‘جسٹن’ نے تصدیق کی ہے کہ گیارہویں فلم سیریز کی آخری فلم ہوگی، جسٹن نے سیریز کی تیسری، چوتھی، پانچویں، چھٹی اور آنے والی نویں فلم کی ہدایات دی ہیں اور وہ ہی سیریز کی آخری دونوں یعنی دسویں اور گیارہویں فلم کی ہدایات بھی دیں گے۔

فاسٹ اینڈ فیورس: اداکاراؤں سے امتیازی سلوک پر اداکارہ کی دھمکی

خیال رہے کہ سیریز کی آخری دونوں فلمیں کب تک ریلیز کی جائیں گی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا لیکن امکان ظاہر کیا جارہا ہے کہ 2023 یا 2024 فاسٹ اینڈ فیورس کا آخری سال ہوگا۔

سیریز تو ختم کردی جائے گی لیکن اس کے کرداروں پر مستقبل میں فلمیں بنتی رہیں گی۔

Comments

- Advertisement -