لاس اینجلس : ہالی ووڈ کی نئی فلم’’دی ہری کین ہیسٹ‘‘کا سنسنی خیز اور ایکشن سے بھرپور پہلا مکمل ٹریلر جاری کردیا گیا، فلم نو مارچ کو نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔
انتظار کی گھڑیاں ختم ہوگئیں، شائقین کیلئے ہالی ووڈ کی نئی تھرلر اور ایڈونچر سے بھرپور سائنس فکشن فلم ’’دی ہری کین ہیسٹ ‘‘ کا ٹریلر منظرِ عام پر آگیا۔
فلم کے اداکاروں میں میگی گریس، ٹوبے کیبل، ریان وانٹن، میلیسا بلونا، بین کروس، مارک اسمتھ، جیمی اینڈریو اور دیگر شامل ہیں، فلم کی کہانی خطرناک سمندری طوفان میں چوری کی ایک بڑی کوشش کو ناکام بنانے کے گرد گھومتی ہے۔
خطرناک سمندری طوفان میں دل دہلا دینے والے واقعات سے بھرپور سنسنی خیز فلم دی ہری کین ہیسٹ رواں سال نو مارچ کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
فلم کی کہانی ٹیک ہیکرز کی چھ سو ملین ڈالر کی چوری کی ہے مگراسی وقت طاقتور ترین سمندری طوفان ساحل سے ٹکراتا ہے، فلم میں خوفناک طوفان کے باوجود حاضر سروس میرینز کے ساتھ ساتھ سابق میرینز اور میٹرولوجسٹ بھی چوری کی کوشش کو ناکام بنانے کے لئےمشن پر نکلتے ہیں۔
اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر ضرور شیئر کریں۔