جمعرات, جون 11, 2026
اشتہار

ایم کیوایم نے مردم شماری پر تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات سے وزیراعظم کو آگاہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ کے اعلی سطح وفد نے ملاقات کی جس میں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی، وفاقی وزیرِ انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق، وفاقی وزیر سردار ایاز صادق بھی شریک ہوئے۔

ملاقات میں متحدہ کے ممبران نے وزیرِاعظم کو قومی اسمبلی میں سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کی منظوری پر مبارکباد دی۔

وفد نے وزیرِاعظم کو مردم شماری کے حوالے سے اپنے تحفظات اور کراچی کے مسائل کے بارے آگاہ کیا جس پر وزیرِاعظم نے متحدہ کے تمام تحفظات کو دور کرنے اور ان کے مسائل کے حل کی فوری ہدایات جاری کیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں