ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایم ایس دھونی نے بزنس پارٹنر پر فراڈ کا مقدمہ درج کروادیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مہندر سنگھ دھونی نے اپنے سابق بزنس پارٹنر کے خلاف کروڑوں روپے فراڈ کا مقدمہ درج کروادیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کپتان ایم ایس دھونی نے اپنے دو سابق بزنس پارٹنر کے خلاف فوجداری مقدمہ دائر کیا جس میں انہوں نے الزام عائد کیا کہ ان کے بزنس پارٹنرز نے کرکٹ اکیڈمیوں کے قیام کے معاہدے کی پاسداری نہ رککے ان کے ساتھ 15 کروڑ روپے سے زائد کا فراڈ کیا ہے۔

دھونی کے وکیل دیانند سنگھ نے بتایا کہ اسپورٹس مینجمنٹ کمپنی ’آرکا اسپورٹس‘ کے ڈائریکٹر دیواکر اور وشواس نے 2017 میں دھونی سے رابطہ کیا تاکہ ان کے نام پر بھارت اور بیرون ملک میں بھی کرکٹ اکیڈمیاں قائم کی جائیں۔

- Advertisement -

وکیل نے بتایا کہ دھونی کو منافع کے علاوہ پوری فرنچائز فیس وصول کرنی تھی جو دھونی اور ان کے شراکت داروں کے درمیان 30 سے 70 فیصد کی بنیاد پر شیئر کی جانی تھی تاہم دھونی کے علم میں لائے بغیر اکیڈمیاں قائم کی گئیں اور ادائیگیاں بھی نہیں کی گئیں۔

دیانند سنگھ کا کہنا تھا کہ  دھونی نے پہلے بھی ملزمان کو قانونی نوٹس بھیجے تھے لیکن ان کا جواب نہیں دیا گیا تھا۔

ایم ایس دھونی نے 15 اگست 2021 کو پارٹںر شپ سے علیحدہ ہوگئے تھے اس کے باوجود ملزمان نے آٹھ سے دس مقامات پر اکیڈمیاں قائم کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں