اشتہار

مفتی عبدالشکور کیس، ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کا جسمانی ریمانڈ منظور

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: مفتی عبدالشکور حادثہ کیس میں عدالت نے ٹکر مارنے والی گاڑی کے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کا 2 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم مولانا عبدالشکور کی گاڑی کو ٹکر مارنے والے ڈرائیورکو پولیس نے اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں پیش کیا، ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ ملک امان کی عدالت میں پیش کیا گیا۔

ملزم کا وکیل فہیم حیدر اور تھانہ سیکریٹریٹ کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، تفتیشی افسر کی جانب سے ڈرائیور ملزم راؤ گل خان کے 7 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔

- Advertisement -

تفتیشی افسر نے کہا مرحوم مولانا عبدالشکور کو ٹکر مارنے والی گاڑی میں 5 افراد سوار تھے، ٹکر مارنے والے ڈرائیور کو جائے وقوعہ سے گرفتار کیا گیا، ملزم راؤ گل خان کے 2 ساتھی شدید زخمی ہیں اور پولی کلینک میں زیر علاج ہیں۔

مفتی عبد الشکور کی گاڑی کو حادثے کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ تیار

تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ڈرائیور کے دیگر 2 ساتھی جائے وقوعہ سے کل رات فرار ہو گئے تھے، ملزم کا ڈرگ ٹیسٹ اور فرار ہونے والے دیگر 2 ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے تفتیش باقی ہے، یہ معاملہ حساس نوعیت کا ہے اس لیے تحقیقات اور تفتیش کے لیے مناسب وقت درکار ہے۔

کیس سننے کے بعد عدالت نے ملزم ڈرائیور راؤ گل خان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں