منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات قانونی اور شرعی لحاظ سے غلط ہے، مفتی نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے کہا ہے کہ لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات قانونی اور شرعی لحاظ سے غلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشرف کے خلاف تفصیلی فیصلہ ذاتی اختلاف اور انتقامی بنیاد کا لگتا ہے۔

مفتی نعیم نے کہا کہ لگتا ہے جج نے مشرف کے خلاف فیصلہ ذاتی عناد کی بنیاد پر کیا ہے، لاش کو چوک پر لٹکانے کی بات اخلاقی، قانونی اور شرعی لحاظ سے غلط ہے۔

- Advertisement -

ممتاز عالم دین نے کہا کہ لاش چوک پر لٹکانے کی سزا ہمارے موجودہ قانون میں بھی نہیں، فیصلے میں ذاتی عناد واضح طور پر نظر آرہا ہے۔

مزید پڑھیں: پرویز مشرف کے خلاف آئین شکنی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری

خیال رہے کہ 17 دسمبر کو خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے سابق صدر و سابق آرمی چیف پرویز مشرف کو سزائے موت دینے کا حکم دیا تھا۔

سابق صدر پرویز مشرف اس وقت دبئی میں مقیم ہیں اور شدید علیل ہیں۔ وہ اپنے کیس کی پیروی کے لیے ایک بار بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔

آج عدالت کی جانب سے تفصیلی فیصلہ جاری کیا گیا ہے۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ جمع کروائے گئے دستاویزات واضح ہیں کہ ملزم نے جرم کیا۔ ملزم پر تمام الزامات کسی شک و شبے کے بغیر ثابت ہوتے ہیں۔

فیصلے کے مطابق ملزم کو ہر الزام پر علیحدہ علیحدہ سزائے موت دی جاتی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں