ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

عوام ڈالرز بیچ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کریں، مفتی نعیم

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: جامعہ بنوریہ کے مہتمم اور ممتاز عالم دین مفتی نعیم نے کہا ہے کہ عوام ڈالرز بیچ کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے میں مدد کریں۔

تفصیلات کے مطابق جامعہ بنوریہ کے مہتمم مفتی نعیم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ معاشی بحران میں ڈالرز کی ذخیرہ اندوزی جائز نہیں ہے، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری مہنگائی میں اضافے کا باعث ہے۔

مفتی نعیم نے کہا کہ معمولی منافع کے لیے اپنی آخرت برباد نہ کی جائے، جب تک ہم ایک قوم نہیں ہوں گے مسائل حل نہیں ہوسکتے ہیں۔

- Advertisement -

ممتاز عالم دین نے کہا کہ اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر روپے کی قدر مستحکم کرنے کی ضرورت ہے۔

مزید پڑھیں: جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کر رہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں، قبلہ ایاز

واضح رہے کہ اس سے قبل چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز نے کہا تھا کہ ڈالر ذخیرہ کرنا اور عوام کے مفاد کے خلاف کام کرنے کی اجازت شریعت نہیں دیتی، جو ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کررہے ہیں وہ حرام کمائی کھا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بحیثیت قوم مل کر اس بحران کامقابلہ کرناہوگا، ملکی مفاداولین ترجیح ہونی چائیے، ملکی معیشت سےفائدہ پوری قوم کو ہوگا۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے ڈالر کی ذخیرہ اندوزی کے خلاف فتویٰ جاری کرتے ہوئے کہا تھا امریکی کرنسی مہنگا کر کے بیچنے کی نیت سے رکھنا شرعاً ناجائز ہے، ، یہ عمل ملک کے ساتھ بے وفائی اورذخیرہ اندوزی بھی ہے، جس پر ایک روایت میں لعنت آئی ہے۔

انہوں نے دعا کی تھی کہ اللہ تعالی ہمیں اس گناہ اوراس کے برے نتائج سے محفوظ رکھیں اور کہا سب مل کرملک کومشکل صورتحال سےنکالیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں