تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عالمی اور اسلامی دنیا میں بڑا نام بنانے والے اس بچے کو آپ پہچان سکتے ہیں؟

انٹرنیٹ پر ایک چھوٹے بچے کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس نے ہاتھ میں عرب ثقافت کے مطابق تلوار پکڑی ہوئی ہے اور سر پر ثقافتی رومال بندھا ہوا ہے۔

انٹرنیٹ پر معروف شخصیات کے بچپن کی تصاویر یا ویڈیوز سامنے آنے کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں بلکہ اس سے قبل بھی بہت سارے لوگوں کی تصاویر اور ویڈیوز سامنے آچکی ہیں۔

ماضی کی تصاویر اور ویڈیوز کو سوشل میڈیا صارفین اور خصو صاً مداح نہ صرف پسند کرتے ہیں بلکہ اپنی ہردل عزیز شخصیت کو نئے روپ میں دیکھ کر خوش بھی ہوتے ہیں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کو ابھی بچے کا نام نہ بتایا جائے تو شاید آپ پہچان نہ سکیں۔

مزید پڑھیں: ابوظہبی کے ولی عہد کی بچپن کی تصویر وائرل

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق انٹرنیٹ پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں نظر آنے والا بچہ دراصل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ہیں، اُن کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آتے ہی مقبول ہوگئی اور ہزاروں صارفین نے اُن کا بچپن دیکھ کر مسرت کا اظہار کیا۔

شاہی خاندان کے شہزادے ترکی آل الشیخ نے اس وڈیو پر کیپشن تحریر کیا  ’ رعب و دبدبہ خدا داد ہے‘-

آل الشیخ نے شہزادہ محمد بن سلمان کے چہرے پر سنجیدگی اور رعب و دبدبے کے نقوش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ’وہ تلوار پوری طاقت سے پکڑے ہوئے ہیں۔جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ وہ کمسنی سے ہی پراعتماد، پروقار اور رعب و دبدبے کے مالک ہیں‘-

Comments

- Advertisement -