اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

عہدہ چھوڑنے کے بعد محمد حفیظ کا اہم بیان

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنے پر محمد حفیظ کا اہم بیان سامنے آگیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر بیان میں انہوں نے کہا کہ ہمیشہ پاکستان کی نمائندگی کرنے کو پہلی ترجیح دی ڈائریکٹر کا عہدہ اس لیے قبول کیا کہ کچھ مثبت نتائج لا سکوں۔

محمدحفیظ نے کہا کہ پی سی بی نے مجھے چار سال کیلئے ڈائریکٹر کے عہدہ پر مقرر کیا تھا لیکن بدقسمتی سے میرا چار سال کے ٹینور کو دو ماہ تک محدود کر دیا گیا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کرتا ہوں اور میرے مقررہ  وقت میں تمام شکستوں کی ذمہ داری لیتا ہوں۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری اعلامیے میں ٹیم ڈائریکٹر کا عہدہ چھوڑنے کے باوجود محمد حفیظ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا ہے اور ان کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے ٹیم سے وابستگی پر تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ہے۔

ٹیم ڈائریکٹر کے حیثیت سے محمد حفیظ کا مختصر سفر خوشگوار نہ رہا ہے اور ان کے دور میں پاکستان کو آسٹریلیا کے حالیہ دورے میں ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کی خفت کا سامنا کرنا پڑا تو نیوزی لینڈ سے پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چار ایک سے شکست ہوئی۔

محمد حفیط کے دورہ نیوزی لینڈ کے دوران ہی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں سے اس وقت تناؤ پیدا ہو گیا تھا جب انہوں نے ٹیم ڈائریکٹر کے حیثیت سے کھلاڑیوں کو غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگز کے لیے این او سی دینے سے انکار کیا تھا جب کہ کھلاڑیوں کی کارکردگی سے بھی خوش نہیں تھے۔

واضح رہے کہ سابق کپتان حفیظ نے پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 55 ٹیسٹ، 218 ون ڈے اور 119 ٹی20 مقابلوں میں 12 ہزار 780 رنز بنائے جبکہ 253 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں