جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

محمد بن سلمان امریکا پہنچ گئے، آج ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی شہزادہ محمد بن سلمان سرکاری دورے پر امریکا پہنچ گئے، وہ آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق محمد بن سلمان آج امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعلقات کے فروغ ، مشرق وسطیٰ کے خطے کی تازہ صورت حال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

- Advertisement -

عالمی میڈیا کے مطابق وائٹ ہاؤس میں ہونے والی اس ملاقات میں سلامتی اور یمنی جنگ میں ایرانی کردار کے موضوعات پر گفتگو متوقع ہے جبکہ سعودی عرب میں خواتین کے حقوق اور سعودی اقتصادیات کا تیل کی برآمد پر انحصار کم کرنے  سے متعلق  بھی بات چیت ہوگی۔

سعودی عرب بھی جوہری صلاحیت حاصل کرے گا، سعودی ولی عہد

محمد بن سلمان سرکاری دورے میں  امریکی صدر سمیت دیگر اہم شخصیات سے بھی ملاقات کریں گے جن میں امریکی نائب صدر مائیک پنس ، قومی سلامتی کے مشیر ہربرٹ مک ماسٹر اور وزیر دفاع جیمز میٹس کے علاوہ کانگریس کے درجنوں ارکان شامل ہیں۔

علاوہ ازیں ان کی اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل آنتونیو گوتیریس سے ملاقات ہوگی جبکہ لوس اینجلس میں گوگل اور ایپل جیسی بڑی کمپنیوں کے عہدے داران سے ملاقات بھی متوقع ہے ۔

سعودی ولی عہد دنیا کےمہنگےترین مکان کے خریدار

خیال رہے کہ گذشتہ دنوں سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ سعودی ولی عہد ہیوسٹن میں آئل اینڈ گیس سیکٹر کی کمپنیوں کے عہدے داران کے سے ملیں گے اور گوگل، ایپل کمپنیوں کا بھی دورہ کریں گے، اس کے علاوہ بن سلمان نیویارک میں سعودی امریکی کاروباری شخصیات کے سیمینار میں بھی شریک ہوں گے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں