اتوار, مئی 19, 2024
اشتہار

’تم اسی طرح کی بیوی کے مستحق ہو‘

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں اریب کی منگیتر نے سعد اور ماہیر کی تصاویر کھینچنے کے بعد ان کے کردار پر سوالات اٹھا دیے۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہیر)، زاویار نعمان (اریب)، شہود علوی، سلمیٰ حسن، سبینہ سید، نور الحسن، رابعہ کلثوم، جاوید شیخ، انجلین ملک، وشما فاطمہ، عائشہ مرزا، امبر خان، شاہین خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔

- Advertisement -

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، اریب اور ماہی کے گرد گھومتی ہے سعد چاچو کی بیٹی ماہیر سے محبت کرتے ہیں لیکن جب انہیں یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ اریب سے محبت کرتی ہیں تو وہ ان سے شادی سے انکار کردیتے ہیں لیکن اریب عین شادی کے وقت بارات لے کر نہیں پہنچتے جس کے بعد سعد اور ماہیر کی شادی ہوجاتی ہے۔‘

گزشتہ 13ویں قسط میں دکھایا گیا کہ سعد اور ماہیر کی ولیمے کی تقریب چل رہی ہوتی ہے کہ اریب کی منگیتر وہاں پہنچ جاتی ہیں، وہ چپکے سے سعد اور ماہیر کی تصاویر کھینچ لیتی ہیں۔

وہ تقریب میں سعد سے کہتی ہیں کہ ’پوچھو اپنی بیوی سے وہ شادی شدہ ہونے کے باوجود میرے منگیتر کے ساتھ رابطے میں کیوں ہے، جب سعد انہیں جانے کا کہتے ہیں کہ تو وہ کہتی ہیں کہ ’پہلے مجھے تم سے ہمدردی تھی لیکن تم اسی طرح کی بیوی کے مستحق ہو۔‘

14ویں قسط کے پرومو میں دکھایا گیا کہ ’اریب ماہی کی تصاویر دیکھ کر کہہ رہے ہیں کہ ’تم نے بے وفائی کی میں نے محبت اور تمہاری بے وفائی میری محبت کو ہرا نہیں سکتی۔‘

ماہیر سعد سے کہتی ہیں کہ ’اتنی آزمائش میں تو خدا بھی نہیں ڈالتا جتنی آزمائش میں لوگوں نے ڈال دیا۔ سعد کہتے ہیں کہ ’میں تمہارا کردار ہوں خود کو مجھ میں دیکھو۔‘

کیا ماہی اور سعد کی زندگی میں مسائل کم ہوسکیں گے؟ کیا اریب کی منگیتر ماہی کو کوئی نقصان پہنچائیں گی، یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں