اشتہار

وہاج علی ٹاپ ٹرینڈ‌ بن گئے

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی اور ہانیہ عامر کی اداکاری کے مداحوں کو بھا گئی، سوشل میڈیا پر گزشتہ روز وہاج علی ٹاپ ٹرینڈ بن گئے۔

ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں وہاج علی (سعد)، ہانیہ عامر (ماہی)، زاویار نعمان (گلوکار، اریب) مرکزی کردار نبھا رہے ہیں دیگر کاسٹ میں شہود علوی، جاوید شیخ، سبینا سید، رابعہ کلثوم، انجلین ملک، نور الحسن، سلمیٰ حسن ودیگر شامل ہیں۔

ڈرامے کے ہدایت کار بدر محمود ہیں جبکہ اس کی کہانی سدرہ سحر عمران نے لکھی ہے۔

- Advertisement -

’مجھے پیار ہوا تھا‘ کی کہانی سعد، ماہیر اور اریب کے گرد گھومتی ہے، سعد چچا کی بیٹی ماہی سے محبت کرتے ہیں لیکن وہ اریب کے آتے ہی کزن کو انکار کردیتی ہیں‌ جس کے بعد وہ ان سے خود ہی شادی کرنے سے منع کردیتے ہیں۔

چھٹی قسط میں دکھایا گیا کہ ’سعد نے ماہیر کی خاطر اپنی محبت قربان کرتے ہوئے یہ کہہ دیا وہ منگیتر سے شادی نہیں کرنا چاہتے۔سعد کا یہ کہنا تھا کہ ’والد اور چاچو کی جانب سے انہیں گھر سے نکال دیا، والد کہتے ہیں کہ نکلو یہاں سے دفع ہوجاؤ۔’ ماہی یہ سب ہوتا دیکھ کر ڈر جاتی ہیں اور جھگڑے کو خٹم کروانے کی کوشش کرتی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

ساتویں قسط کے پرومو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’اریب ماہی سے کہتے ہیں کہ ’اپنے ہاتھ پر مہندی سے میرا نام ضرور لکھوانا اچھا لگے گا۔‘ ایک کلپ میں سعد ان سے کہتے ہیں کہ ’ادھر آؤ میں لکھ دیتا ہوں۔‘ وہ کہتی ہیں کہ لیکن یہاں پر ’اریب‘ لکھنا ہے۔

وہاج علی نے انسٹا اسٹوری میں تصویر شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کا نام پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ پر ہے جبکہ دوسرے نمبر پر کردار ’سعد‘ اور تیسرے پر ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا۔ شامل ہے۔

 

سوشل میڈیا صارفین کے ٹوئٹس دیکھیں

 

’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں کیا ہونے جارہا ہے؟ کیا ماہی اریب سے شادی کرکے خوش رہ سکیں گی؟ کیا سعد ماہی کو بھلا پائیں گے؟ یہ جاننے کے لیے اگلی قسط ہر پیر کی رات 8 بجے دیکھیں۔

 

Comments

اہم ترین

نعمان ناصر
نعمان ناصرhttps://arynews.tv/
صحافی و بلاگر، 6 سال سے اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں

مزید خبریں