جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

مکیش امبانی کو قتل کی ایک اور دھمکی مل گئی

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی ایک اور دھمکی مل گئی۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق مکیش امبانی کو قتل کی دھمکی بذریعہ ای میل موصول ہوئی جس کی تصدیق ممبئی پولیس نے بھی کر دی۔

پولیس نے بتایا کہ مکیش امبانی کو اس سے قبل 200 کروڑ روپے بھتہ نہ دینے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی تھی تاہم اب ملزم نے رقم میں اضافہ کر دیا۔

- Advertisement -

دھمکی 31 اکتوبر اور یکم نومبر کی درمیانی شب موصول ہوئی جس میں پچھلی دھمکی کو نظر انداز کرنے پر ملزم نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اب 400 کروڑ روپے بھتہ طلب کیا ہے۔

پولیس نے چیئرمین ریلائنس انڈسٹریز کے سکیورٹی انچارج کی شکایت پر مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم کا سراغ لگانے کی کوششیں تیز کر دیں۔

یہ پہلی دفعہ نہیں کہ جب مکیش امبانی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں ملی ہوں، گزشتہ سال ممبئی پولیس نے ریاست بہار سے ایک شخص کو گرفتار کیا تھا جس نے ارب پتی اور ان کی فیملی کو دھمکی دی تھی۔

گرفتار ملزم نے ان کا ریلائنس فاؤنڈیشن اسپتال اور رہائش گاہ کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔ 2021 میں مکیش امبانی کے گھر کے قریب سے دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں