ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

’ممبئی ہوائی اڈے کو بم سے اڑانے کی دھمکی، ہائی الرٹ جاری‘

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی شہر ممبئی میں چھترپتی شیواجی مہاراج بین الاقوامی ایئر پورٹ کے ٹرمینل 2 کو بم سے اڑانے کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ دھمکی گزشتہ روز ای میل کے ذریعے دی گئی تھی جس میں 48 گھنٹوں کے اندر بٹ کوائن میں ایک ملین ڈالر دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

پولیس ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ سہار پولیس نے ای میل آئی ڈی [email protected] کا استعمال کرتے ہوئے دھمکی آمیز میل بھیجنے کے جرم میں نامعلوم شخص کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

- Advertisement -

پولیس کے مطابق ممبئی ایئر پورٹ کو بم سے اڑانے کی دھمکی کی ای میل جمعرات کی صبح تقریباً 11 بجے ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ لمیٹڈ (ایم آئی اے ایل) کے فیڈ بیک ان باکس میں بھیجی گئی۔

دھمکی آمیز ای میل میں تحریر تھا کہ تھا، ”موضوع – دھماکے۔ یہ آپ کے ہوائی اڈے کے لیے آخری وارننگ ہے۔ اگر بٹ کوائن میں 10 لاکھ ڈالر ایڈریس پر منتقل نہیں کیے گئے، تو ہم ٹرمینل 2 کو 48 گھنٹوں کے اندر بم سے اڑا دیں گے، دھمکی آمیز ای میل کے مطابق ایک اور الرٹ 24 گھنٹے بعد آئے گا۔“

فی الحال، پولیس نے تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 385 (بھتہ وصولی کے لیے کسی بھی شخص کو نقصان پہنچانے کے خوف میں ڈالنا) اور 505 (1) (b) عوام میں خوف پیدا کرنا یا عوامی امن کے خلاف خوف پھیلانے کے ارادے سے دیئے گئے بیان کے تحت مقدمہ درج کیا ہے۔

معاملے کی سنگینی کو مد نظر رکھتے ہوئے ایئر پورٹ اور اس کے اطراف سیکورٹی انتظامات میں مزید اضافہ کردیا گیا ہے، جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس آئی پی ایڈریس کا سراغ لگایا ہے جس سے یہ دھمکی آمیز ای میل بھیجی گئی تھی۔

آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن میں ہنگامے پھوٹ پڑے

پولیس کی جانب سے دھمکی آمیز ای میل کرنے والے شخص کی تلاش کا عمل شروع کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ممبئی پولیس کو کئی دھمکی آمیز کالز موصول ہو چکی ہیں۔ تاہم اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں