برلن : میونخ کے عالمی ہوائی اڈے پر مشتبہ خاتون کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ نے 200 پروازیں منسوخ کردی، پروازوں میں تاخیر پر ہزاروں مسافروں نے انتظامیہ کے خلاف شدید رد عمل کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میونخ کے ہوائی اڈے میں مشتبہ خاتون کے داخل ہونے کے بعد انتظامیہ نے 200 پروازیں منسوخ کرکے اعلان کردیا کہ ایئر پورٹ کے ٹرمنل نمبر 2 میں ایک مشتبہ خاتون گھس آئی ہے، جس کے بعد مسافروں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔
جرمن میڈیا کا کہنا تھا کہ مشتبہ خاتون ٹرمنل نمبر 2 میں داخل ہونے کے بعد ممنوعہ علاقے میں گھس گئی تھی، جس کے باعث انتظایہ کو پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، حالاںکہ پولیس نے کہا تھا کہ خاتون کی جانب سے کوئی خطرہ نہیں تاہم اس کی تلاشی میں ذرہ دیر لگی تھی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ میونچ کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے کے ممنوعہ علاقے میں مشتبہ خاتون کے داخل ہونے کے بعد کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے انتطامیہ علاقے کو مسافروں سے خالی کروالیا تھا۔
جرمن پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرمنل 2 کو مسافروں سے خالی کروانے کے بعد ممنوعہ زون کی تلاشی لی گئی تاہم کسی قسم مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ میونخ ایئرپورٹ پر مشتبہ خاتون کے واقعے کے باعث ہزاروں افراد کی پروازیں کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں جس پر مسافروں کی جانب سے شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا۔
خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں