20.8 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

مراد سعید قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی

اشتہار

حیرت انگیز

پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر مراد سعید نے قومی اسمبلی کی نشست سے استعفیٰ دیدیا ہے اور اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی وسابق وفاقی وزیر مراد سعید قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہوگئے ہیں اور انہوں نے اپنا استعفیٰ اسپیکر قومی اسمبلی کو بھجوا دیا ہے۔

مراد سعید کے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کی خبر اس خبر کے فوری بعد سامنے آئی جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تمام اراکین نے قومی اسمبلی سے مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

- Advertisement -

پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے اپنے استعفے کی کاپی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کی ہے۔

مراد سعید نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا ہے کہ جن کی حرص زر، ہوس اقتدار نے قوم کو بھکاری بنایا، جن کی غلامانہ ذہنیت نے میرے گھروں کو مقتل گاہ بنایا، میرے لوگوں کو پناہ گزین اور میری ماں کو زندہ درگور کردیا، میں ان کو اس ملک کا سربراہ مانوں؟ ایبسلوٹلی ناٹ۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ فقط میرا نہیں بلکہ میرے ملک کی 22 کروڑ عوام کا بھی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں