تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سوات میں غیرت کے نام پر نوجوان قتل،خاتون زخمی

سوات : سوات میں غیرت کے نام پ شادی شدہ خاتون اور نوجوان پر تشدد کیا گیا جس کے نتیجے میں نوجوان ہلاک جب کہ خاتون شدید زخمی ہوگئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق تحصیل بریکوٹ کے علاقے شموزئی میں ایک شادی شدہ خاتون کے والد اورچچا نے غیرت کے نام پر خاتون اوراُس کے مبینہ نوجوان دوست کو درخت سے باندھ کر پتھروں اور ڈنڈوں سے مارا۔

تشدد کے نتیجے میں خاتون اور نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں دوران علاج خون زیادہ بہہ جانے کے باعث نوجوان جاں بحق ہوگیا جب کہ خاتون تا حال اسپتال میں زیرعلاج ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : ماں نے غیرت کے نام اپنی بیٹی کو زندہ جلادیا

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس صدیق اکبرنے بتایا کہ واقعے میں ملوث خاتون کے والد اورچچا کو گرفتارکرلیا گیا ہے جب کہ زخمی خاتون کی حفاظت کے لیے اسپتال میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کر دیے گئے ہیں۔

اسی سے متعلق : ایبٹ آباد میں خاتون کو غریت کے نام پرزندہ جلا دیا گیا

انہوں نے مزید کہا کہ خاتون کی حالت انتہائی تشویشناک ہے جس کے باعث وہ بیان دینے کے قابل نہیں ہیں تا ہم جیسے ہی وہ بول چال کے قابل ہوں گی بیان قلم بند کرلیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق سوات میں گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران 15 افراد غیرت کے نام پر قتل کیے گئے جس میں تین مرد بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : معروف ماڈل قندیل بلوچ کو غیرت کے نام پر قتل کردیا گیا

خیال رہے کہ سوات میں کچھ عرصے سے غیرت کے نام پر قتل کرنے کے واقعات میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے جب کہ خاندانی بدنامی کے خوف سے رپورٹ نہ ہونے والے واقعات علیحدہ ہیں تا ہم افسوسناک پہلو یہ ہے کہ علاقائی سطح پر قائم جرگوں کے ذریعے معافی نامہ کروا کرمجرم کو بچالیا جاتا ہے-

جس کے باعث ایسے واقعات کی سرکوبی کرنے میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مشکلات کا سامنا رہتا ہے-

Comments

- Advertisement -