ہفتہ, اکتوبر 5, 2024
اشتہار

’مصطفیٰ کمال کبھی دل جوڑنے اور کبھی توڑنے کی بات کرتے ہیں‘

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ مصطفیٰ کمال کبھی دل جوڑنے اور کبھی دل توڑنے کی بات کرتے ہیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ایم کیو ایم رہنما مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج انہوں نے کہا کہ پی پی نے کچھ نہیں کیا، سندھ تباہ ہوگیا دو دن قبل کہتے تھے پی پی اور ایم کیو ایم لازم و ملزوم ہیں۔

مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اچھا گمان کروں گا ذہنی حالت ٹھیک ہے لیکن جب ان کے مفاد میں ہو کہتے ہیں زرداری سے اچھا کوئی نہیں، سندھ میں بہت کام ہوا ہے جب تعصب کارڈ کھیلنا ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی سے برا کوئی نہیں ہوتا۔

- Advertisement -

میئر کراچی نے کہا کہ یہ چاہتے نہیں کہ شہر کے حالات ٹھیک ہوں۔

علاوہ ازیں جب پریس کانفرنس میں بجلی چلی گئی تو میئر نے اسے ایم کیو ایم اور کے الیکٹرک کا گٹھ جوڑ قرار دے دیا۔

اس سے قبل مصطفیٰ کمال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے سندھ حکومت کی15 سالہ کارکردگی بیان کی، بتایاجارہاتھاکہ سندھ دنیا میں سب سے زیادہ ترقی یافتہ صوبہ بن گیا ہے، ایم کیوایم پاکستان وزیراعلیٰ سندھ کے تمام دعوؤں کو رد کرتی ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے صوبے کی غلط تصویر پیش کرنےکی کوشش کی، اگر کچھ اچھا ہوتا تو ہم وزیراعلیٰ سندھ کے کاموں کی تعریف کرتے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم ایم پی ایز نےاسمبلی میں پورے سندھ کامقدمہ لڑنےکی کوشش کی، سندھ کےعوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی کوشش کی گئی،دنیا میں کہیں ایسا نہیں ہوتا کہ حکومت کو اپنی کارکردگی بتانے کیلئےاربوں روپے خرچ کرنا پڑیں، کچھ اچھا کیا ہوگا تو چاند پر تو نہیں کیا ہوگا، زمین پر ہوگا تو لوگ اچھا بولیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں