ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم دنیا دہشتگرد اسرائیل کو واضح پیغام دینے میں ناکام

اشتہار

حیرت انگیز

فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم دنیا دہشت گرد اسرائیل کو واضح پیغام دینے میں ناکام ہوگئی مسلم رہنما مذمت اور مطالبات سے آگے نہ بڑھ سکے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق فلسطینیوں کے قتل عام پر مسلم دنیا دہشت گرد اسرائیل کو واضح پیغام دینے میں ناکام ہوگئی عرب لیگ اور او آئی سی کے مشترکہ ہنگامی اجلاس میں مسلم رہنما مذمت اور مطالبات سے آگے نہ بڑھ سکے کسی ایک رہنما نے بھی اسرائیل کے خلاف ایکشن کی بات نہیں کی۔

مسلم عرب مشترکہ اجلاس میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور انسانی امداد کی رسائی دینے کے مطالبات کیے۔

- Advertisement -

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نےغزہ کا محاصرہ ختم کرنےکا مطالبہ کیا۔ ترک صدر رجب طیب اردوان نے مسجد اقصیٰ کو ریڈ لائن قراردیا۔ فلسطینی صدر نے جنگ بندی نہ ہونے کا ذمہ دار امریکا کو ٹھہرایا۔ ایرانی صدر نے کہا غزہ کے مسلمانوں کی اللہ مدد کر رہا ہے۔

ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا غزہ پر اسرائیلی بمباری پر دنیا کی خاموشی شرمناک ہے۔ بچوں کی بکھری لاشیں دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے۔

فلسطینی صدر محمود عباس نے غزہ پر جنگ کو مسترد کیا اور جنگ بندی میں ناکامی کا ذمے دارامریکا کو ٹھہرایا۔

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کہا اہل غزہ کی اللّٰہ مدد کر رہا ہے۔ اسرائیل نےغزہ کو دنیا کی سب سے بڑی جیل بنا دیا۔ معصوم بچوں اور خواتین کا کیا قصورہے۔

غزہ کے اسپتال میں 2 بچے آکسیجن نہ ملنے پر دم توڑ گئے

مسلم طاقتوں کے اجلاس میں صرف مطالبات ہی ہوئے لیکن نہ تو اسرائیل کے خلاف کسی نے کوئی ایکشن لینے کی بات کی اور نہ ہی جنگ کے بعد سیکیورٹی، غزہ کے انتظامی امور اور فلسطینی ریاست کے قیام پر اختلاف ختم کرنے سے متعلق کوئی لائحہ عمل دیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں