ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

پولیس نے مستونگ دھماکا خودکش قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

بلوچستان کے ضلع مستونگ میں ہونے والے دھماکے میں ڈی ایس پی سمیت 13 افراد شہید اور 70 زخمی ہوئے پولیس نے دھماکے کو خودکش قرار دیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع مستونگ کے کوڑا خان روڈ پر ہونے والے دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق 13 افراد شہید جب کہ 70 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔

شہید ہونے والوں میں ڈی ایس پی سٹی نواز گشکوری بھی شامل ہیں جب کہ ایس ایچ او سٹی جاوید نے کہا ہے کہ مستونگ دھماکا خودکش تھا۔ خودکش بمبار نے خود کو ڈی ایس پی کی گاڑی کے قریب دھماکے سے اڑا دیا۔

- Advertisement -

اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کا بھی کہنا ہے کہ دھمکا سیکیورٹی پر تعینات ڈی ایس پی نواز گشکوری کی گاڑی پر ہوا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں