تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

بھارت میں پراسرار بیماری پھر پھیلنے لگی، سیکڑوں میں متاثر

بھارتی ریاست آندھرا پردیش میں پراسرار بیماری تیزی سے پھیلنے لگی جس سے اب تک سیکڑوں شہری متاثر ہوچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریاست آندھرا پردیش کے گاؤں ایلورو کے مختلف دیہاتوں اور گاؤں میں پراسرار بیماری سے متعدد لوگ متاثر ہوچکے ہیں جنہیں سرکاری اسپتالوں میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا ہے۔

ریاست کے وزیر اعلیٰ وائی ایس جگن نے پراسرار وبا پھوٹنے کے بعد میڈیکل ٹیموں اور اعلیٰ حکام کو ایلورو روانہ کردیا ہے جبکہ وہ صورت حال کا خود جائزہ لے رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق آندھرا پردیش کے محکمہ صحت کے اعلیٰ حکام اور میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے سیکریٹریز کو  بھی متاثرہ علاقوں‌ میں بھیجا گیا ہے تاکہ وہ صورت حال کا جائزہ لے کر رپورٹ بھیجیں اور پھر ماہرین بیماری کی وجہ تلاش کریں۔

مزید پڑھیں: بھارت میں کرونا کے بعد‌ ایک اور پراسرار بیماری پھیلنے لگی، سیکڑوں‌ متاثر

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں پراسرار بیماری پھوٹ پڑی، 315 افراد پر حملہ، علامات کیا ہیں؟

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ خوفزدہ نہ ہوں کیونکہ گزشتہ دسمبر میں بھی یہ بیماری پھوٹ چکی ہے جس سے متعدد لوگ متاثر ہوئے جن میں‌ سے چند کی اموات ہوئیں‌ جبکہ بقیہ خود بہ خود ٹھیک ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق ایلورو کے مختلف گاؤں میں اب تک اس نامعلوم یا پراسرار بیماری سے 345 سے زائد شہری متاثر ہوچکے جبکہ ایک مریض دوران علاج ہلاک بھی ہوچکا ہے۔

طبی ماہرین کے مطابق اس بیماری میں متاثرہ شخص کو متلی کے بعد قے ہوتی ہے جس کے بعد اُس پر غشی کے دورے پڑھتے ہیں اور پھر وہ بے ہوش ہوجاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -