تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

غریب ترین علاقے سے قیمتی ’ہیرے‘ دریافت، شہریوں‌ کی قسمت بدل گئی

ابوجا: جنوبی افریقا کے صوبے کوازولو ٹنل کے قریب سے ہیرے سے مماثلث رکھنے والے قیمتی پتھر دریافت ہوا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے غریب ترین گاؤں کے مکین کو سرنگ میں کھدائی کے دوران ایک قیمتی پتھر ملا، جو ہیرے سے ملتا جلتا ہے۔

اس دریافت کے بعد مقامی افراد اس امید کے ساتھ رات دن اس مقام کی کھدائی کرنے میں مصروف ہیں کہ شاید اور ہیرے نما قیمت پتھر اُن کے ہاتھ لگ جائیں، جس کے بعد اُن کے دن پھر جائیں اور قسمت سدھر جائے۔

ایک مقامی شہری نے فرانسیسی خبررساں ادارے کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ  ’ہم یہاں اکثر کھدائی کا کام کرتے ہیں، تین چار دن پہلے ہم نے افواہیں سنی تھی کہ یہاں ہیرے موجود ہیں، جس کے بعد میں خود تلاش کرنے یہاں آگیا‘۔

مزید پڑھیں: بوسیدہ مکان کی کھدائی کے دوران مغلیہ دور کا قیمتی سونا برآمد

شہری نے بتایا کہ ’میں شام سات بجے پہنچا اور پوری رات کھدائی کرتا رہا، اس دوران مجھے کچھ پتھر ملے، جنہیں لے کر میں گھر چلا گیا اور پھر اگلے روز واپس آنے کا پروگرام بنایا،جس کے بعد سے میں واپس نہیں گیا اور یہاں انہی ہیروں کی تلاش کے لیے کھدائی کر رہا ہوں۔‘

رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ کے دارالحکومت جوہانسبرگ سے تعلق رکھنے والی 36 سالہ خاتون اپنی چار بیٹیوں کے ساتھ اس بستی میں ہیرے تلاش کرنے پہنچی ہیں‘۔

انہوں نے بتایا کہ ’یہ ہیرا کھدائی کے دوران اُن کے ہاتھ لگا، ہم دبئی منتقل ہونے جارہے ہیں، میں یہاں اپنا دو منزلہ گھر تعمیر کرنا چاہتا ہوں اور امید ہے کہ اس پتھر کی وجہ سے ہماری زندگی یکسر تبدیل ہوجائے گی‘۔

شہری کا کہنا تھا کہ ’اب میری بیٹیاں اسکول نہیں جارہیں وہ بھی میرے ساتھ ہی کھدائی کررہی ہیں تاکہ ہم زیادہ سے زیادہ ہیرے جمع کر کے انہیں فروخت کریں اور بڑی رقم حاصل کرسکیں‘۔

ایک اور شخص نے دعویٰ کیا کہ کھدائی کے دوران اُسے بھی ہیرے ملے اور اُس نے اپنی زندگی میں پہلی بار انہیں ہاتھ لگایا، امید ہے اب ہمارے دن پھر جائیں گے اور مشکل وقت ختم ہوجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  کھدائی کے دوران سونے کے قدیم سکے دریافت، مزدور آپس میں لڑ پڑے

اسے بھی پڑھیں: پہاڑ سونا اگلنے لگا، شہری جمع کرنے پہنچ گئے، ویڈیو دیکھیں

رپورٹ کے مطابق کھدائی کے دوران دریافت ہونے والے ہیروں کی تاحال تصدیق نہیں ہوسکی البتہ جوہریوں نے یہ پتھر 1 ہزار 100 پاکستانی روپے میں خریدنا شروع کردیا ہے، جس کی وجہ سے مقامی شہری اور بھی دلچسپی کے ساتھ کھدائی کا کام کررہے ہیں۔

اے ایف پی کے مطابق قریبی شہر لیڈی سمتھ میں ایک ’غیر ملکی‘ نے یہ پتھر خریدنے کی بات کی ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ اس بات کا زیادہ امکان نہیں ہے کہ یہ پتھر قیمتی ثابت ہوں گے۔ دوسری جانب جنوبی افریقہ کی وزارت برائے کان کنی نے پتھر کی قسم کے تعین کے لیے ماہرین کی ایک ٹیم کو بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -