بدھ, ستمبر 18, 2024
اشتہار

این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کامیاب قرار

اشتہار

حیرت انگیز

 این اے 171 رحیم یار خان کے ضمنی الیکشن کے تمام 301 پولنگ اسٹیشن کا غیرحتمی غیر سرکاری نتیجہ آگیا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق این اے 171 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی امیدوار مخدوم طاہر رشید الدین ایک لاکھ 16 ہزار 429 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

پی ٹی آئی کے امیدوار حسان مصطفیٰ 58 ہزار 251 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

- Advertisement -

واضح رہے کہ سرکاری ٹی وی کی جانب سے بھی پی پی امیدوار مخدوم طاہر رشید کو فاتح قرار دے دیا گیا ہے۔

پولنگ کا عمل صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری  رہا تھا، حلقہ این اے 171 سے پیپلزپارٹی کے مخدوم طاہر رشید الدین اور پی ٹی آئی کے حسان مصطفیٰ کے درمیان کانٹے کے مقابلے کی توقع  تھی۔

حلقے میں 301 پولنگ اسٹیشن ہیں جن کی سکیورٹی کیلئے 2700 پولیس اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔

یاد رہے یہ نشست پی ٹی آئی کے ایم این اے ممتاز مصطفیٰ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور اس حلقے میں کل ووٹرز کی تعداد 5 لاکھ 26 ہزار 973 ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں