منگل, مئی 14, 2024
اشتہار

این اے 249؛ دوبارہ گنتی کے حکم پر پیپلزپارٹی کا ردعمل آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

پیپلزپارٹی نے این اے 249 میں دوبارہ گنتی کے الیکشن کمیشن کے فیصلےکا خیرمقدم کرتے ہوئے ‏کہا ہے کہ امید ہے دوبارہ گنتی میں تیر کی جیت پر دل بڑا کر کےمبارکباد دی جائےگی۔

پی پی رہنما فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ضمنی الیکشن میں ناکامی پرفوج کومداخلت کی ‏دعوت دیناافسوسناک تھا اگردھاندلی ہوئی توپولنگ کےدوران الیکشن کمیشن کوشکایت کیوں نہ ‏کی، یہ کیسی دھاندلی ہےجواپنی شکست واضح ہونے پر سامنےآئی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ دھاندلی کےثبوت کےبغیرالیکشن کمیشن کادوبارہ گنتی کا فیصلہ ‏حیران کن ہے۔

- Advertisement -

الیکشن کمیشن نے نون لیگی امیدوار مفتاح اسماعیل کی جانب سے حلقہ این اے 249 میں ووٹوں ‏کی دوبارہ گنتی سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنایا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے 249 میں دوبارہ ‏گنتی سے متعلق فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فیصلے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں، ‏اپیل اور ہمیں سننےکے بعد الیکشن کمیشن نےدوبارہ گنتی کافیصلہ کیا، ہمیں امید ہے کہ دوبارہ ‏گنتی ہوگی توہم ہی کامیاب ہونگے۔

واضح رہے کہ تیس اپریل کو شہر قائد میں انتخابی حلقے این اے 249 کا ضمنی انتخاب کا میدان ‏پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے نام کیا تھا، غیر حتمی نتائج کے مطابق پیپلز پارٹی کے قادر خان مندو ‏خیل 16 ہزار 156 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے تھے، مسلم لیگ (ن) کے مفتاح اسماعیل 15 ہزار ‏‏473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، جب کہ کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے مفتی نذیر 11 ہزار ‏‏125 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں