تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

قومی اسمبلی اجلاس: اپوزیشن اور اسپیکر کے درمیان اہم امور طے پاگئے

اسلام آباد: قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس سے قبل اپوزیشن اور اسپیکر قومی اسمبلی کے درمیان اہم ترین ملاقات ہوئی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں نے اسپیکر چیمبر میں ملاقات کی، ملاقات میں قومی اسمبلی اجلاس کے قوانین سے متعلق مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر کی جانب سے آئین کے مطابق اجلاس چلانے کی یقین دہانی کرائی گئی، ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کے نمائندوں کو اسپیکر اسد قیصر نے بتایا کہ آج عدم اعتماد کی تحریک پیش ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائے گی

ملاقات میں اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کو بتایا کہ تحریک عدم اعتماد پیش ہونے کے فوری بعد دو روز کے لئے قوم اسمبلی کا اجلاس ملتوی کردیا جائے گا، جس پر انہوں نے اتفاق کیا۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ دو روز کے وقفے کے بعد اجلاس میں عدم اعتماد پربحث ہوگی اور ایک ہفتے کے اندر عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوں گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد آج قومی اسمبلی میں پیش کی جائےگی، تحریک پیش ہونے کے بعد تین دن تک ایوان میں بحث ہوگی۔

قومی اسمبلی کے ایک سو باون ارکان نے عدم اعتماد کی تحریک پیش کررکھی ہے، تحریک ایوان میں پیش ہونے کے بعد تین روز تک بحث کی جائے گی۔

دوسری جانب اپوزیشن نے وزیراعلی پنجاب کے خلاف تحریک عدم اعتمادجمع کرادی ہے، جس میں سو سے زائد ارکان کے دستخط موجود ہے۔

Comments

- Advertisement -