جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

نیب نے نواز شریف اور ان کے خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں تحقیقات بند کردی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: نیب ایگزیکٹو بورڈ نے نواز شریف اور خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں نیب ایگزیکٹو بورڈ نے کرپشن کے6کیسز بند کرنے کی منظوری دے دی۔

نواز شریف اور خاندان کیخلاف شریف ٹرسٹ کیس میں نیب تحقیقات بند کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

- Advertisement -

آئی جی اسلام آباد اکبر ناصر کیخلاف سیف سٹی کرپشن کیس کی انکوائری بندکرنے کا منظوری دی اور سی ڈی اے افسران کے خلاف پارک انکلیو ہاؤسنگ سوسائٹی انکوائری بھی بند کردی گئی۔

اجلاس میں وفاقی افسران کیخلاف من پسند افراد کو بھرتی کرنے کی انکوائری بھی بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ شاہد ملک اور شہباز یاسین ملک کے خلاف بھی انکوائری بند کردی گئی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں