تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

نیب نے متعدد انکوائریز کی منظوری دے دی

قائم مقام چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) ظاہر شاہ کی زیرِ صدارت اجلاس میں متعدد انکوائریز کی منظوری دے دی گئی۔

نیب کے ایگزیکٹو بورڈ کا اہم اجلاس ہوا جس میں سید اصغر حیدر، پراسیکوٹر جنرل اکاؤنٹیبلٹی، مرزا محمد عرفان بیگ، ڈی جی آپریشنز نیب اور نیب کے دیگر سینئر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس کے بعد جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ نیب کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ 2022 پر من وعن عمل کرتے ہوئے تفصیلات شئیر نہیں کی جا رہیں، نیب ہمیشہ آئین اور قانون کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دینے پر یقین رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: نیب کے نئے ترمیم شدہ ایکٹ 2022 پر من وعن عمل درآمد کا فیصلہ

قائم مقام چئیرمین نیب نے تمام انکوائریاں، انوسٹی گیشنز آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

اعلامیہ کے مطابق نیب کی تمام انکوائریز اور انوسٹی گیشنز مبینہ الزامات کی بنیاد پر شروع کی جاتی ہیں، تمام متعلقہ افراد سے بھی ان کا مؤقف معلوم کرنے کے بعد مزید تحقیقات کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -