12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

نیب کا سرکاری ملازمین اور تاجروں کے تحفظ کیلئے نیاطریقہ متعارف

اشتہار

حیرت انگیز

چیئرمین نیب نے کہا ہے کہ سرکاری ملازمین اور تاجروں کےتحفظ  کیلئے نیاطریقہ متعارف کرا دیا ہے۔

چیئرمین نیب نے بیان میں کہا کہ ارکان پارلیمنٹ اور سرکاری افسران کیخلاف شکایات نمٹانے کو ترجیح دیں گے جب کہ  تاجروں کےخلاف شکایات نمٹانےکو بھی ترجیح دی جائے گی، شکایا ت پر کارروائی 7دن کے اندر مکمل کر لی جائےگی۔

انہوں نے کہا کہ نیب متعلقہ سول سیکرٹریٹ میں احتساب سہولت سیل قائم کرے گا علاقائی دفاترمیں کاروباری سہولت سیل قائم کیےجائیں  گے، سیل میں کاروباری برادری کے نمائندوں کو شامل کیا جائےگا۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ گمنام اور فرضی شکایات کی بنیاد پر کوئی کارروائی نہیں کریں گے تمام شکایا ت کنندگان کے ساتھ عزت سےنمٹاجائےگا، دفاتر میں آنےوالوں کو افسران کےطرز عمل کیلئے فیڈبیک فارم دیں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں