12.5 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

توشہ خانہ کیس: نیب نے بشریٰ بی بی کو بھی طلب کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

توشہ خانہ کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور تین پارٹی رہنماؤں کو بھی طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق نیب نے توشہ خانہ کیس میں سابق خاتون اول، شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور پرویز خٹک کو سمن جاری کر دیا۔ انہیں 9 مارچ جبکہ پرویز خٹک کو 8 مارچ کے روز طلب کیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں احتساب بیورو نے توشہ خانہ کیس کی تحقیقات کے لیے ٹیم متحدہ عرب امارات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے جو جلد ہی روانہ ہوگی۔

- Advertisement -

قبل ازیں اختیارات کا غلط استعمال اور توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے الزام میں نیب نے عمران خان کو طلبی کا سمن جاری کیا۔ انہیں 9 مارچ کو طلب کیا گیا ہے۔

عمران خان کو بھیجے گئے نوٹس میں 6 قیمتی گھڑیوں، قطر کے چیف آف آرمڈ اسٹاف کا دیا آئی فون، کف لنکس، انگوٹھی، ڈائمنڈ کی گراف کمپنی کا قلم اور سعودی عرب کے بادشاہ کی جانب سے دیے گئے کپڑے تحقیقات میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق سابق چیئرمین نیب آفتاب سلطان پر عمران خان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بنانے کا دباؤ تھا، ان کا استعفیٰ منظور ہونے کے بعد سابق وزیر اعظم کو طلبی کا نوٹس جاری کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں