اشتہار

نیب کی رکن سندھ اسمبلی کو گرفتار کرنے کی کوشش، پیپلزپارٹی نے تصدیق کردی

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی اور سابق وزیربلدیات نیب کی گرفتار ی سے بچ نکلے، نیب کی ٹیم نے انہیں اسمبلی سے واپسی پر روکنے کی کوشش کی۔

نمائندہ اے آر وائی ارباب چانڈیو کے مطابق نیب کی ٹیم نے پیپلزپارٹی کےرکن سندھ اسمبلی کوگرفتارکرنےکی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے، پیپلزپارٹی رہنماؤں نے بھی رکن اسمبلی کو روکے جانے کی تصدیق کردی۔

ذرائع کے مطابق نیب ٹیم نےسابق وزیربلدیات سندھ کواسمبلی سےواپسی پرروکنے کی کوشش کی مگر وہ ٹیم کو چکما دے کر نکل گئے اور اپنی پارٹی قیادت کو بھی آگاہ کیا۔

- Advertisement -

نیب نے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

بعد ازاں نیب نےسابق وزیربلدیات سندھ جام خان شوروکے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ کو خط ارسال کیا جس میں بولا گیا ہے کہ رکن اسمبلی کو بیرونِ ملک جانے سے روکا جائے۔

یاد رہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے خوف اور گرفتاری سے محفوظ رہنے کے لیے پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے 22 فروری کو سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کرلی تھی۔

مزید پڑھیں: بلاول بھٹوزرداری کی آغا سراج درانی سے ملاقات

اسپیکر اسمبلی کی آمدن سے زائد اثاثوں میں نیب کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد پیپلزپارٹی کے اراکین اسمبلی نے سندھ ہائی کورٹ میں عبوری ضمانت کے لیے درخواستیں دائر کیں تھی۔ رکن قومی اسمبلی اعجاز جاکھرانی جبکہ اراکین سندھ اسمبلی تیمور تالپور، عبدالرزاق کی درخواستیں عدالت نے منظور کرلی تھیں جبکہ عدالت نے نیب کو جام خان شورو کے خلاف بھی کارروائی سے روک دیا تھا۔

نمائندہ اے آر وائی کے مطابق نیب نے جس رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کی کوشش کی انہوں نے ہائی کورٹ سے ضمانت قبل از گرفتاری حاصل کی ہوئی ہے مگر تفتیشی ٹیم کے پاس حراست میں لینے کے وارنٹ موجود تھے۔

یاد رہے کہ نیب نے  اسلام آباد سے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد اُن کے گھر پر چھاپہ مار کر اہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئیں، بعد ازاں احتساب کورٹ نے اسپیکر اسمبلی کو 10 روز کے ریمانڈ پر نیب کے حوالے کیا، بعد ازاں عدالت نے گزشتہ روز ریمانڈ میں 21 مارچ تک بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب کی طلبی کے باوجود آغا سراج درانی کی پوری فیملی اچانک امریکا روانہ

یہ بھی اطلاعات سامنے آئیں کہ نیب کی ٹیم نے آغا سراج درانی اور اُن کی اہلیہ سمیت دیگر اہل خانہ کے بینک اکاؤنٹس اور لاکرز بھی چیک کیے، جن میں سے بڑی تعداد میں غیر ملکی کرنسی اور سونا برآمد ہوا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں