معروف اداکار ہمایوں سعید اور ہدایت کار ندیم بیگ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا حصہ بن گئے۔ دونوں شخصیات نے نیٹ ورک کے اہم عہدوں پر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
مشہور اداکار ہمایوں سعید نے بطور سینئر وائس پریذیڈنٹ اے آر وائی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے چینل اے آر وائی زندگی میں شمولیت اختیار کرلی۔
دوسری جانب مشہور فلم و ڈرامہ ڈائریکٹر ندیم بیگ نے بھی بطور نائب صدر اے آر وائی زندگی اپنا عہدہ سنبھال لیا۔
- Advertisement -
فلم انڈسٹری کی دونوں معروف شخصیات نے پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا نیٹ ورک کا حصہ بننے پر بے حد خوشی کا اظہار کیا۔
ہمایوں سعید اس سے قبل اے آر وائی فلمز کی کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔
حال ہی میں ان کی ایک اور فلم ’پنجاب نہیں جاؤں گی‘ تکمیل کے مراحل میں ہے جس کا ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔ فلم میں ہمایوں سعید مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں جبکہ وہ فلم کے پروڈیوسرز میں بھی شامل ہیں۔