ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

نادیہ حسین کے مذاق پر مداح بے ساختہ ہنس پڑے

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کے مذاق پر مداح بے ساختہ ہنس پڑے۔

یکم اپریل کو دنیا بھر میں مذاق کرنے کا دن منایا جاتا ہے جس کا مقصد اپنوں کو غیر حقیقی، خوشگوار یا پھر حیران کُن صورتحال سے دو چار کر کے ان کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرنا ہوتا ہے۔

چونکہ مصروف ترین زندگی میں اب اس کی مثالیں کم ہی ملتی ہیں مگر تا حال کچھ افراد زندگی میں کچھ قہقہوں سے رنگ بھرنے کے لیے اپریل فول مناتے ہیں۔

- Advertisement -

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ نادیہ حسین نے مداحوں کے ساتھ اپریل فول منایا جس پر مداح قہقہہ لگانے پر مجبور ہوگئے۔

پاکستانی اداکارہ نادیہ حسین نے بھی اپنے سوشل میڈیا پر تصویروں کے ذریعے مداحوں کو ’فول‘ بنایا ہے۔

نادیہ حسین نے سوشل میڈیا پر کیک تھامے پہلی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش متوقع ہے جبکہ دوسری تصویر میں اُنہوں نے لکھا ہے کہ ’نہیں! یہ اپریل فول ہے۔‘

نادیہ حسین کی اس پوسٹ پر تبصروں کی لائن لگ گئی ہے جس میں زیادہ تر مداح ہنستے نظر آ رہے ہیں جبکہ کچھ کا کہنا ہےکہ وہ بس تہنیتی کمنٹ لکھنے ہی والے تھے کہ انہوں نے کیپشن کو پورا پڑھ لیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں