اشتہار

کرپشن اسکینڈل: ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کا قریبی ساتھی گرفتار

اشتہار

حیرت انگیز

کوالالمپور: کرپشن اسکینڈل میں ملوث ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے قریبی ساتھی کو گرفتار کر لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم مہاتیر محمد نے اقتدار سنبھالتے ہی کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں سخت کردی ہیں، قبل ازیں سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا تھا جس کے نتیجے میں تین سو کروڑ ڈالر برآمد ہوئے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم کے قریبی ساتھی کی گرفتاری عمل میں آئی ہے تاہم پولیس حکام کی جانب سے ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے۔

- Advertisement -

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس 42 سالہ شخص کی گرفتاری انسدادے بدعنوانی کے ادارے کی جانب سے عمل میں لائی گئی ہے جبکہ ملزم کو عدالتی حکم کے مطابق دو ہفتے جسمانی ریمانڈ پر رکھا گیا ہے۔


ملائیشیا:سابق وزیراعظم پر کرپشن الزامات کے سبب بیرون ملک سفر پر پابندی عائد


پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس کے نجیب رزاق کے ساتھ گہرے مراسم تھے، ملزم نے 2004 میں سابق وزیر اعظم کے بینک اکاؤنٹ میں بھاری رقم بھی منتقل کی تھی۔

خیال رہے کہ ملزم پر الزام ہے کہ اس نے ایک خاص قسم کی ریاستی فنڈ میں سے ساڑھے چار بلین ڈالرز کی خُرد بُرد کی ہے، تاہم ملزم نے پولیس کو اپنے ابتدائی بیان میں اس الزام کی تردید کی ہے۔


ملائیشیا: نجیب رزاق کے گھر سے کروڑوں ڈالرز نقد اور قیمتی اشیاء برآمد


یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ملا ئیشیائی پولیس کی جانب سے سابق وزیر اعظم نجیب رزاق کے گھر پر چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے نقدی سمیت قیمتی اشیا بھی قبضے میں لے لی گئی تھی، انہیں اپنے دورے حکومت میں کرپشن کے الزامات کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ 92 سالہ مہاتیر محمد نے ملائیشیا کے نئے وزیر اعظم کی حثیثت سے حلف اٹھانے کے بعد دنیا کے معمر ترین سیاست دان بن گئے ہیں جبکہ انہوں نے کرپٹ عناصر کے گرد گھیرا بھی تنگ کردیا ہے۔


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں