ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

میری بہترین بیٹنگ کا کریڈٹ افغان بولرز کو جاتا ہے: نسیم شاہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی کرکٹ ٹیم کو مشکل وقت میں جیت سےت ہمکنار کرنے والے نسیم شاہ نے کہا کہ میری بہترین بیٹنگ کا کریڈٹ افغان بولرز کو جاتا ہے۔

منگل کو  پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے سیریز کے پہلے ایک روزہ میچ کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایک ویڈیو جاری کی تھی جس میں وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث نے نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف کا مختصر انٹرویو کیا۔

جب محمد حارث نے نسیم شاہ سے سوال کیا کہ ’آپ نے بیٹنگ میں کافی بہتری کی ہے، آپ ٹیسٹ میچ میں بھی پارٹنر شپ لگاتے ہیں، یہاں بھی آج آپ ناٹ آؤٹ رہے اور اچھا کھیل کھیلا تو اس کا کریڈٹ کسے جاتا ہے؟ کیا آپ بیٹنگ پریکٹس کرتے ہیں؟‘

- Advertisement -

جواب میں نسیم نے قہقہہ لگاتے ہوئے جواب دیا ’کریڈٹ جاتا ہے افغانستان کے بولرز کو، ٹیم کو ضرورت تھی، اور ہم کوشش کرتے ہیں جب ٹیم ایسی صورتحال میں ہو تو ہم بیٹنگ کرسکیں‘۔

واضح رہے کہ پاک افغان سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ 18 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے تھے تاہم دوسرے میچ میں بھی نسیم شاہ نے محض 5 گیندوں پر 10 رنز بنا کر سیریز پاکستان کے نام کرلیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں