ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

”الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے تاکہ خدشات ختم ہوں“

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ الیکشن شیڈول کا اعلان کیا جائے تاکہ خدشات ختم ہوں۔

ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی کے سابق وزرا کے گھروں پر چھاپوں کی خبریں بے بنیاد ہیں، یہ ایک پراسس کا حصہ ہیں اور یہ نئی چیزیں نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایسی چیزوں سے نہیں ڈرتی ہے، جب بھی الیکشن قریب آتے ہیں ایسی چیزیں ہوتی ہیں۔

- Advertisement -

ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ الیکشن میں ہمارے بہت سے دوست جیلوں میں رہ کر جیتے ہیں، پیپلز پارٹی میں کوئی بھی خفیہ سرگرمیاں نہیں ہوتیں۔

رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ الیکشن کی تیاریاں جاری ہیں اور ہم پُر امید ہیں کہ انتخابات وقت پر ہوں گے۔

دو روز قبل ناصر حسین شاہ نے اپنے ایک بیان میں مطالبہ کیا تھا کہ الیکشن کمیشن فوری عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے کیونکہ معاشی صورتحال جلد الیکشن کی متقاضی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابق پی پی وزرا کے خلاف سازش کے تحت منفی پروپیگنڈا مہم چلائی جا رہی ہے، جب بھی انتخابات آتے ہیں مخالفین اس قسم کے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہیں۔

ناصر حسین شاہ کا کہنا تھا کہ مخالفین جانتے ہیں کہ جتنے بھی اتحاد بنا لیں انتخابات میں جیت پیپلز پارٹی کی ہوگی، الیکشن کمیشن نے ہمارے مؤقف کو سمجھا اور حلقہ بندیاں ایک ماہ پہلے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن فوری عام انتخابات کا شیڈول جاری کرے، ملک کی معاشی صورتحال جلد الیکشن کی متقاضی ہے تاکہ معیشت سنبھل سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری قیادت کے پاس بحران کا سیاسی اور معاشی حل موجود ہے، ہمارے سیاسی اور معاشی حل سے عوام میں جاری بے چینی ختم ہوگی۔

ناصر حسین شاہ نے کہا تھا کہ دبئی میں سابق صدر صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، انہوں نے انتخابات کی تیاری تیز کرنے کی ہدایت کی ہے، کارکنان تیار رہیں بہت ہی جلد مہم کا آغاز کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں