جمعہ, مئی 24, 2024
اشتہار

نواز شریف کی وطن واپسی سے ناخوش نہیں ہیں، پیپلز پارٹی

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے وطن واپس آتے ہی متضاد باتیں سامنے آ رہی ہیں، ہم ان کو خوش آمدید کہتے ہیں انہوں نے کامیاب جلسہ کیا، لیکن (ن) لیگ کی طرف سے ایسے بیانات آ رہے ہیں جیسے پیپلز پارٹی ان کے آنے سے خوش نہیں ہے۔

سکھر میں میڈیا سے گفتگو میں ناصر حسین شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی فوری الیکشن چاہتی ہے لہٰذا الیکشن کمیشن انتخابات کا شیڈول جاری کرے تاکہ بے یقینی کی صورتحال ختم ہو۔

سابق صوبائی وزیر سندھ نے کہا کہ الیکشن میں پیپلز پارٹی سندھ، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی اور وزیر اعظم ہمارا ہوگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کو بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر سزا دی گئی جو غلط تھی، پیپلز پارٹی نے بڑے عرصے سے یہ سارے مقدمات دیکھتی آئی ہے۔

ناصر حسین شاہ نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے اپنے لوگ 9 مئی کے حوالے سے بہت کچھ انکشاف کر چکے ہیں، 9 مئی کے واقعات کی سب سے زیادہ خوشی بھارت نے منائی، ایسے لوگوں سے کوئی سیاسی بات نہیں ہو سکتی ہے ان کے خلاف قانون کے مطابق نمٹا جائے۔

میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ صحافی جان محمد مہر کی شہادت کو 80 دن گزرنے کے باوجود بھی ملزمان گرفتار نہیں ہوئے، صحافی کے مرکزی ملزمان کی گرفتاری کیلیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں