ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

اپنی وزارت میں سب کو سیدھا کردیا تھا، نتاشہ علی

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نتاشہ علی کا کہنا ہے کہ میں نے اپنی وزارت میں سب کو سیدھا کردیا تھا۔

اے آر وائی زندگی کے شو ”دی نائٹ شو ود ایاز سموں“میں اداکارہ نتاشہ علی شریک ہوئیں، اس دوران انہوں نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو ’تماشہ ٹو‘ میں اپنے کردار سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ جو کردار میں نے ’تماشہ ٹو‘ میں نبھایا تھا، اصل میں وہی کریکٹر میں اپنی اصل زندگی میں بھی ہوں، انہوں نے کہا کہ میں کہیں بھی کوئی غلط چیز دیکھتی ہوں تو میں بول پڑتی ہوں۔

- Advertisement -

نتاشہ علی نے کہا کہ اگر میں دیکھوں گی کہ کام پورا نہیں ہورہا، کسی کے ساتھ نا انصافی ہورہی ہے، وہاں پر میں بول دیتی ہوں، میں رکتی نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ تماشہ ٹو میں جو نیچر میں نے بنایا ہوا تھا اصل میں وہی میرا اصل نیچر ہے۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ لوگوں نے میرے کردار کو بہت پسند کیا ہے، لوگوں کا کہنا تھا کہ آپ سچی تھیں، آپ میں منافقت نہیں تھی، ہر بات سب کے سامنے کردیتی تھیں۔

انہوں نے کہا کہ سب نے دیکھا کہ میں نے اپنی وزارت میں سب کو سیدھا کر دیا تھا، جو کام کوئی بھی اپنی اپنی وزارت میں نہیں کرسکا، وہ میں نے اپنی وزارت میں کردیا تھا، جس پر ایاز سموں نے کہا کہ ”لوگوں نے کمنٹس کئے ہوئے تھے کہ آپ کو پاکستان کا وزیر اعظم بنادیا جائے“۔

نتاشہ علی کا آخر میں کہنا تھا کہ مجھے تو اس بات کا بعد میں علم ہوا کہ میری وزارت تو بہت کامیاب رہی، میں نے اُن لوگوں سے وہ کام کروالئے جو وہ کبھی کرنے کو تیار نہیں ہوا کرتے تھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں