تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

نواز شریف کی زیر صدارت اجلاس، آرٹیکل 62، 63 پر مشاورت

لاہور: سابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت رائیونڈ میں مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں قانونی ماہرین اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف کی سیاسی اور بطور پارٹی کے صدر تمام سرگرمیاں بدستور جاری ہیں۔ آج بھی رائیونڈ میں ان کی زیر صدارت ایک اور مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں وفاقی وزیر زاہد حامد، اشتر اوصاف، خواجہ حارث، سعد رفیق، رانا ثنا اللہ اور دیگر اہم رہنما و قانونی ماہرین نے شرکت کی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مشاورتی اجلاس میں نیب سے ملنے والے نوٹسز اور آرٹیکل 62، 63 پر مشاورت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق سابق وزیر اعظم نواز شریف ممکنہ طور پر آئندہ 2 روز میں بیرون ملک روانہ ہوسکتے ہیں۔

اجلاس کے بعد وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اجلاس میں قانونی مشاورت کی گئی ہے۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ کلثوم نواز کی بیماری کے باوجود این اے 120 کے لیے کسی اور امیدوار کی تجویز زیر غور نہیں ہے۔ ان کی بیماری قابل علاج ہے اور وہ بہت جلد وطن واپس آجائیں گی۔

امریکی صدر ٹرمپ کی حالیہ پاکستان پالیسی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ملک میں دفتر خارجہ فعال ہے۔


Comments

- Advertisement -