ہفتہ, دسمبر 14, 2024
اشتہار

ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت ، اللہ نے آج سرخرو کیا ہے، نواز شریف

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سابق وزیراعظم نواز شریف ایون فیلڈ ریفرنس میں بریت کے فیصلے ہر کہا کہ اللہ نے آج سرخروکیا ہے، میں نے معاملات اللہ پرچھوڑے تھے۔

تفصیلات کے مطابق ایون فیلڈ ریفرنس میں اسلام آباد ہائی کورٹ سے بریت کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، اللہ نے آج سرخروکیا ہے، میں نے معاملات اللہ پرچھوڑے تھے۔

یاد رہے اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کا فیصلہ کالعدم قراردے کرمقدمے سے بری کردیا، احتساب عدالت نے نواز شریف کو دس سال کی سزا سنائی تھی۔

- Advertisement -

دوران سماعت امجد پرویز ایڈووکیٹ نے مریم نواز کی ہائی کورٹ سے بریت کا فیصلہ پڑھ کر سنایا اور کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے احتساب عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دے کر مریم نواز کو بری کیا تھا۔

عدالت نے لکھا تھا پراسیکیوشن کے موقف کو ثابت کرنے کے لیے کوئی ایک ڈاکیومنٹ موجود نہیں، بعد ازاں عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نوازشریف کی سزا کالعدم قراردے دی۔

دوران سماعت نیب نے فلیگ شپ ریفرنس میں بھی نوازشریف کی بریت کے خلاف اپیل واپس لے لی، جس پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے استدعا منظور کرلی اور نیب کی اپیل واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں