تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

انتہا پسند کالعدم جماعتوں کا انتخابات میں حصہ لینا لمحہ فکریہ ہے، نواز شریف

لندن : سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ کالعدم انتہا پسند مذہبی جماعتوں کا کھلےعام انتخابات میں حصہ لینا پوری قوم کے لیے لمحہ فکریہ اور سیاسی جماعتوں کے لیے باعثِ تشویش ہے.

سابق وزیراعظم نواز شریف اپنے صاحبزادے حسن نواز کے دفتر کے باہر میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جہاں مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنما ایک اہم میٹنگ کے لیے پہلے ہی موجود تھے.

میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کے دوران سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی صدارت سنبھالنے سے متعلق سوال مسکرا کر ٹال دیا جب کہ وطن واپسی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کو بھی سنی ان سنی کردیا.

سابق وزیراعظم نے کہا کہ مری سے لاہور جاتے ہوئے جی ٹی روڈ پر عوام سے خطاب میں جو موقف اپنایا وہ درست تھا جسے عوام میں پذیرائی بھی حاصل ہوئی اور این اے 120 کے ضمنی الیکشن میں عوام نے میرے موقف کی کھل کر تائید کی.

انہوں نے کہا کہ ملک کے حالات عجیب رخ اختیار کرسکتے ہیں اور مذہبی انتہا پسند جماعتوں کو الیکشن میں آزادانہ حصہ لینے کی اجازت جمہوری جماعتوں کے لیے تشویش اور پاکستانی عوام کے لمحہ فکریہ ہے.

سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ بیگم کلثوم نواز کی تیسری سرجری ہوئی ہے اور الحمد اللہ وہ روبہ صحت ہیں تاہم مکمل صحت یابی میں کتنا وقت لگے گا یہ بتانا قبل از وقت ہوگا.

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے کہا ہے کہ لاپتہ کارکنان کے بارے میں ذاتی طور پر انویسٹی گیشن کریں کہ کارکنان کیوں اور کیسے غائب ہوئے،یہ صورت حال نارمل نہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -