12.6 C
Dublin
ہفتہ, مئی 18, 2024
اشتہار

ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں سماعت کیلیے مقرر

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کے خلاف اپیلیں سماعت کے لیے مقرر کردی گئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے ایون فیلڈ، العزیزیہ ریفرنس میں نواز شریف کی اپیلیں 21 نومبر کو سماعت کے لیے مقرر کردیں۔

چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب سماعت کریں گے۔

- Advertisement -

عدالت نے نواز شریف کی بیرون ملک سے واپسی پر اپیلیں بحال کی تھیں۔

واضح رہے کہ نواز شریف کو احتساب عدالت نے العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا سنائی تھی جبکہ نواز شریف نے فیصلوں کو 2018 سے چیلنج کررکھا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسلام آباد ہائی کورٹ نے نواز شریف کی العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں سزا کے خلاف اپیلیں بحال کی تھیں۔

صدر ڈسٹرکٹ بار اسلام آباد قیصر امام کے مطابق اپیلوں کی بحالی میں کوئی قانونی پیچیدگی نہیں تھی، نواز شریف کی اپیلیں بحال ہونی ہی تھی، قانون واضح ہے تاہم نواز شریف کی ضمانت کے معاملے پر فیصلے میں کیا ہے یہ دیکھنا ہوگا۔

العزیزیہ ریفرنس میں نگراں پنجاب کابینہ نے سابق وزیر اعظم کی سزا معطل کر دی تھی۔ حکومتی ذرائع نے بتایا تھا کہ نگراں حکومت نے کریمنل پروسیجرل کوڈ کے سیکشن 401 کے تحت سزا معطل کی، اس کے تحت حکومت مجرم کی سزا معطل کرنے کا اختیار رکھتی ہے۔

Comments

اہم ترین

مزید خبریں