جمعہ, دسمبر 13, 2024
اشتہار

’جو میں دیکھتا ہوں وہی لکھتا ہوں‘ ، کینز فلم میں‌ منٹو کے ٹیزر کا چرچا

اشتہار

حیرت انگیز

پیرس: شہرہ آفاق افسانہ نگار سعادت حسن منٹو پر بنائی جانے والی بالی ووڈ فلم ’منٹو‘ کا آفیشل ٹیزر  71ویں کینز فلم فیسٹیول 2018 میں ہفتے کے روز پیش کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اس فلم میں سعادت حسن منٹو کا کردار نوازالدین صدیقی نے ادا کیا جبکہ ہدایت کاری کے فرائض نندتا داس نے سرانجام دیے، آفیشل ٹیزر ایک منٹ 27 سیکنڈ پر مبنی ہے۔

مختصر ویڈیو میں شہرہ آفاق افسانہ نگار کے مختلف پہلوؤں کو دکھایا گیا ہے جس میں وہ کبھی پولیس تو کبھی عدالتوں کا سامنا کررہے ہیں۔

- Advertisement -

ویڈیو کے لیے اسکرول کریں

اس موقع پر شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے ہدایت کارہ کا کہنا تھا کہ ’منٹو کوئی پیغام پر مبنی فلم نہیں بلکہ اس میں فلسفہ بیان کیا گیا ہے، یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو معاشرے کے مسائل اور خامیوں کو بنا خوف و خطر بیان کرتا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فلم کی ہدایت کارہ نندتا داس نے آگاہ کیا تھا کہ وہ دو بار کینز فلم فیسٹیول میں بطور جیوری رکن اور کئی بار بطور ناظر شرکت کر چکی ہیں۔ ’میں دیکھنا چاہتی ہوں کہ حاضرین میری فلم منٹو پر کیسا ردعمل دیں گے جو گزشتہ 7 سال سے میرے خیالوں میں ہے‘۔

مزید پڑھیں: ‘منٹو کو سمجھنا ان کا کردار ادا کرنے سے زیادہ مشکل’

فلم میں منٹو کا کردار ادا کرنے والے نواز الدین صدیقی نے بھی اس بارے میں کہا تھا کہ’یہ ممکن ہے کہ سعادت حسن مر جائے، لیکن منٹو ہمیشہ زندہ رہتا ہے‘۔

خیال رہے کہ یہ فلم اردو کے صف اول کے افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی پوری زندگی پر نہیں بنائی گئی البتہ منٹو کی زندگی کے آخری چند سال اور خاص طور پر تقسیم برٖصغیر کے وقت کے کچھ مناظر پیش کیے جائیں گے۔

اس بارے میں نواز الدین کا کہنا ہے، ’آپ منٹو کو مکمل طور پر بیان کر ہی نہیں سکتے، یہ تو صرف منٹو کی ذرا سی جھلک ہوگی جو ہم پیش کرنے جارہے ہیں‘۔

اسے بھی پڑھیں: فلم ’منٹو‘ کینز فلم فیسٹیول میں نمائش کے لیے منتخب

فلم کے لیے نندتا داس نے لاہور میں مقیم منٹو کی بیٹیوں اور ان کے خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی، جس پر اُن کے اہل خانہ نے نندتا کو منٹو کی زندگی اور شخصیت کے ان پہلوؤں سے بھی آگاہ کیا جو بہت کم لوگ جانتے ہیں۔

منٹو کی زندگی پر پاکستانی فلم انڈسٹری میں بھی سنہ 2015 میں فلم پیش کی جا چکی ہے جس میں مرکزی کردار سرمد کھوسٹ نے ادا کیا تھا۔ معروف پاکستانی اداکارہ صنم سعید بھی فلم کا حصہ تھیں۔

ٹیزر دیکھیں


خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

عمیر دبیر
عمیر دبیر
محمد عمیر دبیر اے آر وائی نیوز میں بحیثیت سب ایڈیٹر اپنے فرائض انجام دے رہے ہیں

مزید خبریں