ممبئی: نواز الدین صدیقی نے ایک بھارتی اداکار کو دنیا کا سب سے بڑا سپراسٹار قرار دے دیا.
اپنی جان دار اداکاری کے لیے مشہور نوازالدین صدیقی اپنے ایک ہم وطن کو دنیا کا سب سے بڑا اسٹار تصور کرتے ہیں۔
اپنی آنے والی فلم میں اردو کے نامور افسانہ نگار منٹو کا کردار نبھانے والے نواز الدین صدیقی اس وقت مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہیں۔ وہ متنازع لیڈر بال ٹھاکرے کا کردار بھی نبھا رہے ہیں.
اس کے علاوہ نواز الدین جلد سپراسٹار رجنی کانت کے ساتھ بھی ایک فلم میں نظر آئیں گے، جنھیں وہ دنیا کا سب سے بڑا سپراسٹار کہتے ہیں.
نواز الدین نے ایک برطانوی خبر رساں اینجسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، رجنی سر دنیا کے سب سے بڑے سپر اسٹار ہیں۔ ان کے مداحوں میں ان کے لیے جو جذبہ ہے، وہ کسی اور کے لیے نہیں نظر آتا۔
انھوں نے مزید کہا کہ جب آپ ان سے ملیں گے ،تو رجنی کانت آپ کو یہ احساس نہیں ہونے دیں گے کہ وہ اتنے بڑے اسٹار ہیں، بلکہ وہ یہ ظاہر کریں گے کہ وہ آپ ہی کی طرح ہیں، ایک عام آدمی۔
یاد رہے کہ کچھ عرصے قبل نواز الدین نے اپنی آپ بیتی شایع کی تھی، جو شدید تنازعات کا شکار ہوئی تھی، جس کی وجہ سے انھیںکتاب واپس لینے پڑی.