اشتہار

ناظم جوکھیو قتل: پولیس نے تمام ذمے داری مقتول کی بیوہ پر ڈال دی

اشتہار

حیرت انگیز

ناظم جوکھیو قتل کیس میں پولیس نےتمام ذمے داری مقتول کی بیوہ پر ڈال دی۔

پولیس چالان کے مطابق مقتول کی بیوہ نے ناظم جوکھیو کے قتل کوحادثہ قرار دیا ہے جب کہ ناظم جوکھیو کے ورثانے واقعے کو قتل قرار دیا۔

چالان میں کہا گیا ہے کہ جام کریم، جام اویس سمیت 13ملزمان مقدمےمیں ملوث نہیں پائےگئے، قتل میرعلی، حیدرعلی، نیاز سالار میں جھگڑےکے دوران غیرارادی طورپر ہوا ورثانےتمام ملزمان کواللہ کی خاطرمعاف کرناظاہرکیاہے۔

ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کے قاتلوں کو معاف کردیا

- Advertisement -

چالان کے مطابق مدعی اور گواہان کے بیانات پر جام کریم سمیت 13 ملزمان کے نام خارج کیےجائیں تین ملزمان حیدرعلی، میرعلی اور نیاز سالار کےخلاف مقدمہ چلایاجائے تینوں ملزمان میں ایک ملزم نیازسالار تاحال مفرور ہے۔

اس سے قبل ناظم جوکھیو کی بیوہ نے شوہر کے قاتلوں کو معاف کرتے ہوئے کہا میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیا، اسی وجہ سے کیس سے پیچھے ہٹ رہی ہوں‌۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں