15 C
Dublin
ہفتہ, مئی 11, 2024
اشتہار

بھارت میں شدید گرمی کی لہر، ہلاکتوں کی تعداد 170 ہوگئی

اشتہار

حیرت انگیز

اتر پردیش: بھارت میں شدید گرمی کی لہر وبال جان بن گئی، لو لگنے سے مرنے والوں کی تعداد 170 ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کی صرف دو انتہائی گنجان آباد ریاستوں میں حالیہ دنوں میں شدید گرمی کی وجہ سے تقریبا 170 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، اسپتالوں میں مریضوں کا ہجوم ہے اور بجلی کی مسلسل فراہمی میں معمول کے وقفوں نے اس درپیش چیلنج کو مزید سخت کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ریاست بہار میں 47 جبکہ ریاست اتر پردیش میں 119 افراد کا دم نکل گیا اتر پردیش میں بلیہ ڈسٹرکٹ کے سب سے بڑے اسپتال میں مزید مریضوں کا علاج کرنے کی گنجائش نہیں رہی جبکہ اسپتال کا مردہ خانہ بھی بھر گیا۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق گزشتہ تین دنوں میں اترپردیش کے ضلع بلیا میں چار سو سے زائد افراد اسپتالوں میں داخل ہوئے، جن میں زیادہ تر افراد کو سانس لینے میں دشواری اور بخار کی شکایت تھی۔

دوسری جانب ریاست بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اسکولوں کو 24 جون تک بند کردیا گیا ہے۔

بھارت کے شمالی علاقوں میں موسم گرما کے مہینوں میں شدید گرمی پڑتی ہے لیکن محکمہ موسمیات کے مطابق حالیہ دنوں میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہا ہے اور ہیٹ ویو یا گرمی کی لہر کا اعلان کیا ہے ۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں