ممبئی: بالی وڈ اداکارہ نیہا دھوپیا کار حادثے میں زخمی ہوگئیں، لوگ اسپتال پہنچانے کے بجائے اداکارہ کے ساتھ سیلیفیاں لیتے رہے۔
بھارتی اداکارہ نیہا دھوپیا ان دنوں رئیلٹی شو ’’نو فلٹر نیہا‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اسی سلسلے میں چنڈی گڑھ میں موجود تھیں، نیہا دھوپیا چنڈی گڑھ سے ممبئی واپس آنے کے لیے ایئرپورٹ جارہی تھیں کہ ان کی کار کو حادثہ پیش آیا۔
اداکارہ کی گاڑی کو سامنے سے آنے والی تیز رفتاری کار نے ٹکر ماری، حادثے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم خوش قسمتی سے نیہا دھوپیا بال بال بچ گئیں اور ان کے کندھے پر چوٹ آئی۔
نیہا دھوپیا کو اسپتال پہنچانے کے بجائے وہاں موجود لوگ اداکارہ کے ساتھ سیلفیاں بنواتے رہے نیہا لوگوں کی بے حسی دیکھ کر ہکا بکا رہ گئیں۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکارہ کار حادثے میں ہلاک
حادثے کے بعد نیہا دھوپیا اور ان کی ٹیم تقریباً ایک گھنٹے تک جائے حادثہ پر موجود رہے لیکن کوئی ان کی مدد کے لیے نہیں آیا، بعدازاں ان کی ٹٰیم اپنی مدد آپ کے تحت اسپتال پہنچی جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔