تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

بھارتی سرحد میں غیر ملکی طیارہ گھس آیا، سیکیورٹی الرٹ جاری

نئی دہلی: نیپال کا طیارہ بھارتی سرحد میں داخل ہونے سے بھارت میں کھبلی مچ گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نیپال کا طیارہ بھارتی فضائی حدود میں چار سو میٹر تک اندرآیا جس کے بعد بھارت کی سیکورٹی ایجنسیاں متحرک ہوئیں تا ہم طیارہ بھارتی فضائی حدود میں داخل ہونے کے بعد واپس چلا گیا۔

رپورٹ کے مطابق طیارہ نیپال سے ملحق بہار کے مہاراج گنج ضلع کے سونولی قصبے پر کافی دیر تک پرواز کرتا رہا اور اس کے بعد واپس لوٹا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، واقعے سے متعلق بھیرہوا اسٹیشن کے سپرنٹنڈنٹ درشن دھیمرے نے میڈیا کو بتایا کہ خراب موسم اور لینڈنگ سگنلز کی عدم دستیابی کی وجہ سے اس طرح کے مسائل پیدا ہوتے ہیں جب بھی موسم شمالی سمت میں خراب ہوتا ہے تو طیارے کو لینڈنگ کے لیے جنوب سے آنا پڑتا ہے طیاروں کی محفوظ گردش کے لیے انہیں بھارتی سرحد میں داخل ہونا پڑتا ہے یہ تبھی ہوتا ہے جب موسم خراب ہو۔

دوسری جانب نیپال ایئرپورٹ اتھارٹی کے حکام کا کہنا ہے کہ بھیرہوا ائیرپورٹ پر محفوظ لینڈنگ کے لیے طیارے کو تقریبا چار کلومیٹر کے دائرے کی ضرورت تھی جبکہ بھارت کی سرحد جنوب کی سمت میں صرف تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اس لیے طیارے کو مجبوراً بھارتی سرحد میں داخل ہونا پڑتا ہے۔ ہوائی جہاز کا پائلٹ گورکھپور، وارانسی ہوائی اڈے کے ائیر ٹریفک کنٹرول سے اجازت لے کر ہی بھارتی علاقے میں پرواز بھرتا ہے۔

Comments

- Advertisement -