تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

سستی بجلی کا حصول، نیپرا کا 10 سالہ منصوبہ جاری

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کی پیداوار کا 10 سالہ منصوبہ آئی جی سیپ جاری کردیا ہے جس کا مقصد سستی بجلی کا حصول ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق نیپرا نے سستی بجلی کے حصول کے لیے بجلی کی پیداوار کا 10 سالہ منصوبہ جاری کردیا ہے جس کی حتمی منظوری مشترکہ مفادات کونسل سے لی جائے گی۔

نیپرا دستاویز سے معلوم ہوا ہے کہ دس سالہ منصوبے میں بجلی پیداوار کو درآمدی فیول سے مقامی ذرائع پر منتقل کیا جائے گا اور پانی سمیت سولر، ونڈ اور دیگر مقامی فیول سے بجلی پیداوار کو ترجیح دی جائے گی۔

بجلی پیداوار کو مقامی ذرائع پر منتقل کرنے سے گردشی قرض پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور مدت پوری کرنے والے مہنگے پلانٹ مرحلہ وار ختم ہوتے جائیں گے۔
نیپرا کے اس 10 سالہ منصوبے میں بجلی کی زیادہ سے زیادہ طلب کا تخمینہ 44 ہزار 668 میگا واٹ لگایا گیا ہے اور یہ تخمینہ ملک کی 5.42 فیصد جی ڈی پی گروتھ کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں نیوکلیئر پاور پلانٹ کا افتتاح، وزیر اعظم نے چینی بھائیوں سے بجلی کی قیمت میں کمی کی امید باندھ لی

اس سے قبل جی ڈی پی 4.30 فیصد کی بنیاد پر بجلی طلب کا تخمینہ 41 ہزار 338 میگا واٹ اور جی ڈی پی 3.4 فیصد کی بنیاد پر بجلی طلب کا تخمینہ 38 ہزار 744 میگا واٹ لگایا گیا تھا۔

Comments

- Advertisement -